نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال اور انکے حامیوں کے پولیس کے خلاف دھرنے پر پولیس نے دھاوا بول دیا، لاٹھی چارج کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی مطابق بھارت میں عام آدمی پارٹی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پارلیمنٹ کے باہر وزارت داخلہ کے دفتر کے قریب پولیس کے رویے کیخلاف گزشتہ روز سے دھرنا جاری تھا کہ اچانک پولیس نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں پر دھاوا بولتے ہوئے لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔