نئے کوچ کا انتخاب، پی سی بی نے چار رکنی کمیٹی بنا دی

Dav Whatmore

Dav Whatmore

لاہور (جیوڈیسک) ڈیو واٹمور کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کے انتخاب کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے دو سالہ خدمات کا آخری میچ اپنی نگرانی میں کھیلتے بلکہ جیتتے دیکھ لیا۔

مصباح سمیت تمام کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کو شاندار جیت کے ساتھ واٹمور کے کیرئر کو یادگار بنا دیا ہے۔

پی سی بی نے ساتھ ہی چار رکنی کوچ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کوچ کمیٹی میں لیجنڈ جاوید میانداد، انتخاب عالم اور وسیم اکرم کے علاوہ سبحان احمد شامل ہیں۔

چار رکنی کمیٹی قومی ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف کا انتخاب کرے گی۔