مصطفی آباد کینال سے محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا ریت چوری کا سلسلہ جاری

مصطفی آباد/للیانی: مصطفی آباد کینال سے محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا ریت چوری کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کینال میں درجنوں کرینوں کی مدد سے روزانہ سیکنٹروں ٹرالے ریت غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے ، ریت نکالنے والوں نے جگہ جگہ سے ریت نکالنے کیلئے نہرکی پنٹڑی بھی کاٹ رکھی ہے۔

جبکہ ٹریکٹر ٹرالوں نے نہر کے پشتوں کو بھی کمزور کر دیا۔ جس کی وجہ سے جب نہر میں پانی آتا ہے تو یہ کمزور پشتے پانی کے تیز بہائو سے بہہ جاتے ہیں۔ اور ارگر گرد کے کسانوں کی سیکنڑوں ایکٹر اراضی پر مشتمل فصلیں زیر آب آنے سے تباہ ہو جاتی ہیں۔

بعد ازاں محکمہ انہار انہیں پشتوں کی مرمت کی مد میں حکومت کو بھی لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگاتا ہے۔ زمیداروں نے محکمہ انہار کے اعلی افسران سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔