دوکانوں کے باہر ڈیڑھ ماہ سے گٹروں کا گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے موذی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں

گوجرانوالہ: جناح اسٹیڈیم کی دوکانوں کے باہر ڈیڑھ ماہ سے گٹروں کا گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے موذی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس سے دوکانداروں کے علاوہ راہگیروں کی بڑی تعداد بری طرح متاثر ہو رہی ہے اس سلسلہ میں متعلقہ ذمہ دار حکام کو بارہا مرتبہ آگاہ کیا جاچکا ہے مگر کوئی شنوائی نہ ہو رہی ہے۔

ضلع کچہری اور سی پی او آفس کے قریب جناح اسٹیڈیم کے باہر دوکانداروں کی بڑی تعدا د قمر زمان رانچھا ،وہاب اکرم، یٰسین رانجھا ، عمر بھٹی محمد عثمان ، محمد ریاض ، محمد عتیق، ناصر بھٹی ، محمد ثاقبو دیگر نے کہا کہ گٹروں کے گندے پانی سے ایک طرف دوکاندار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف لاکھوں روپے کے فنڈز سے تیار ہونے والی سڑک بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ رہی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر فوری طور پر صفائی کا بندوبست نہ کیا گیا تو دوکانداروں کا جلوس ضلع کچہری کے باہر دھرنا دے گیا۔