نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے سرحد پار تجارت میں ملوث ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور کے مبینہ اسمگلنگ کے الزام پکڑے جانے کے بعد پاکستان کی جانب سے سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کو معطل کرنے کے فیصلے پر بھارت میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کرلیا ہے۔
بھارت نے سرحد پار تجارت اور بس سروس کی معطلی کے سلسلے میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے۔ بھارت نے مبینہ طور پرکنٹرول لائن (ایل او سی) تجارت کی آڑ میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں آزاد کشمیر کے ایک ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا تھا جبکہ پاکستان نے ٹرک ڈرائیور کی رہائی کا مطالبہ کیا جو بھارت نے مسترد کر دیا۔
پاکستان نے آزاد کشمیر میں 27 بھارتی ٹرک ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا جس کے بدلے میں بھارت نے پاکستان کے مزید 48 ٹرک ڈرائیوروں کو پکڑ لیا۔