خرم دستگیر خان کا وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنا گوجرانوالہ کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ انجینئر خرم دستگیر خان کا وفاقی وزیر کامنصب سنبھالنا گوجرانوالہ کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، میاں نواز شریف نے انہیں وفاقی وزیر بناکر عوام کے دل جیت لئے، گوجرانوالہ کے غیور شہری جمعتہ المبارک دن اڑھائی بجے پنڈی بائی پاس پر گوجرانوالہ کے قابل فخر سپوت کا والہانہ استقبال کریں گے۔

ن خیالات کا اظہار یوتھ ونگ سٹی کے صدر عامر اکرام بٹ ،حافظ کاشف جاوید ،سینئر رہنما سردار خالد ملک، ناصر کھوکھر ،خالد پرویز ڈار،عمر جاوید بٹ نے انجینئر خرم دستگیر خان کے استقبالیہ پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ یوتھ ونگ سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر خان کے چاہنے والے جمعتہ المبارک کو تمام مصروفیات ترک کر کے پنڈی بائی پاس پر پہنچیں گے جس کے بعد انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں انکی رہائش گاہ پر لایا جائے گا۔

جہاں وہ شہریوں سے خطاب کریں گے ،اجلاس میں طارق سعید،عابد حسین جندران ،سعید بٹ،راشد گجر،صفت علی بٹ،ماما شہباز ،سفیا ن اکرم مغل،بائو مالک نذیر،آصف کبوہ،عاطف بٹ،ناصر نواب دین اور دیگر بھی موجود تھے۔