مدینہ منورہ (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کے لئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کے مطابق گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایک تقریب کے دوران مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کے لئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کے لئے کئے گئے فیصلوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین شاہ عبدللہ نے اس اسلسلے میں 13 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت مدینہ المنورہ میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے لئے ایک مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں حسن قرات، اسلام کے بنیادی عقائد اور بین الامذاہب تقابلی مکالمے اور جدید سائنسی تحقیق کے شعبے قائم قائم کئے جائیں گے، قبا کلچرل سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے جس میں حجاج اور معتمرین کے لئے عجائب گھر، لائبریریاں اور پارکس تعمیر کئے جائیں گے اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز لائبریری اور حرم لائبریری کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔