ارکان پارلینٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے قائم خصوصی سیل ختم

Higher Education Commission

Higher Education Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 2013 کے عام انتخابات سے قبل ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے اعلی تعلیمی کمیشن میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا تاہم اب یہ سیل ختم کر کے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق معمول کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد میں ڈگریوں کی تصدیق کے لئے یہ خصوصی سیل قائم کیا گیا تھا اب ڈگریوں کی شرط ختم ہو گئی ہے اور تصدیق کے لئے ڈگریوں کی تعداد بھی کم ہے اس لئے یہ خصوصی سیل ختم کر دیا گیا ہے۔

اب ارکان پارلیمنٹ کو عام شہریوں کی طرح اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرانا ہو گی۔