نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکا میں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی بھارتی خاتون سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو دلت برادری کے سوشل گروپ نے جرأت مندی کے بی آر ایمبیڈکر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیویانی کھوبراگڑے نے کہا کہ انھوں نے امریکا میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔ امریکا میں ڈپٹی قونصل جنرل کے طور پر کام کرنے والی دیویانی کھوبراگڑے بھارت کے پست ترین دلت طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔