پی آئی اے کا دوران پرواز ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کی سہولت کا آغاز
Posted on January 23, 2014 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
PIA
کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے نے بوئنگ 777 کے مسافروں کے لئے دوران پرواز ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کی سہولت کا آغاز کر دیا.
قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق بوئنگ 777 طیاروں میں دوران پرواز ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کی سہولت فراہم کر دی۔
ترجمان کے مطابق مسافر انتہائی کم نرخوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوران پرواز جلد ای میل کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com