واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوتن کو فون کیا اور ان سے شام کی صورتحال پر ہونیوالے جنیوا مذاکرات پر تبادلہ خیال کے علاوہ سوچی اولمپک کو محفوط بنانے کیلیے سیکیورٹی تعاون کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوباما نے شام کی صورتحال پر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات پر روسی صدر سے بات چیت کی اور داغستان کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے سوچی شہر میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کے دوران حملے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر نے روسی صدر ولادی میر پوتن کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔