اسلام آباد (جیوڈیسک) سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں ناکام ہو چکی ہے۔ ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپریشن کرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ناکام ہو چکی ہے اور ملک دشمن عناصر جیت گئے ہیں، قبائلی لوگوں کو ملاتے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی تھی۔
تمام جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ساری دنیا کے چکر لگا لیے لیکن فائدہ کوئی نہیں ہوا، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپریشن کرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔