نئی دہلی (جیوڈیسک) اہلیہ کی پراسرار ہلاکت کیس میں بھارتی وزیر ششی تھرور کیلئے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتے جا رہے ہیں۔ بھارتی سیاسی جماعتوں نے ششی تھرور سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔
نئی دلی کے مجسٹریٹ کے حکم پر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پراسرار ہلاکت کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ سنندا کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے جس کے بعد تحقیقات کو اس زاوئیے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب بھارت کی کئی سیاسی جماعتوں نے ششی تھرور سے اپنا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
این سی پی جماعت کے رہنما ٹراپاتھی کا کہنا ہے معاملے کی حتمی تحقیقات ہونے تک ششی تھرور عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔