اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورد ذکا اشرف کی عہدے پر بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی عہدے پر بحالی سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
حکومت کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے دائر کی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری ذکا اشرف نے 27 اکتوبر 2011 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جولائی 2013 انہیں چیرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم رواں ماہ 15 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کردیا تھا۔