پشاور میں 5 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں چارسدہ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اور کے نیچے رکھے گئے 5 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں چارسدہ روڈ پر زیر تعمیر مفتی محمود فلائی اوور کے نیچے رکھا 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنایا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا اور ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھا۔ بم ناکارہ بنانے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔