تلہ گنگ کی خبریں 22/1/2014

تلہ گنگ (ملک ارشد کوٹگلہ) مسلم لیگ ن کو مسائل ورثہ میں ملے ہیں، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی اچھی پالیساں سے مسائل میں کچھ کمی ہوئی ہے بے روز گاری، مہنگائی ،دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کی کو ششاں جاری ہے، ا ج ضمنی الیکشن حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی اور شیخ رشید کو خو د الیکشن جتنے کے لیے بیسا کھیوں کی ضرروت ہوتی ہے وہ حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ن کے امید وار کے خلاف الیکشن کمپین چلانے ا ئے ہیں، 23 جنو ری کو تحریک انصاف کے بلے کو مسلم لیگ ن کا شیر ٹکر ے ٹکر ے کر دے گا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ایم این اے شا زیہ اشفاق مٹو نے ایک خصو صی انٹر ویو میں بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے۔

انہوں نے مز ید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے مسائل کو جڑ سے ختم کر نے کا عائد کر چکی ہے اور انشا اللہ ان مس ئل کا حل مستقل بنیادوں پر ہو گا ۔ن لیگ کی حکومت بے شمار مشکلات کے باوجود عام آدمی کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اور وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے دورس نتائج برامد ہوں گے۔ شازیہ اشفاق مٹو نے مز ید کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی مثبت پالیسوں سے پاکستان میں موجود بے روزگاری، کرپشن، دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کو جلد قابو پالیا جائے گا۔ ایم این اے کا مز ید کہنا تھا کہ حلقہ این اے 69 میں اج ضمنی الیکشن کا رزلٹ خوشاب کی غیور عوام میاں برادرن سے محبت کا ثبو ت دے گی اور مخالف امید وار کو عبرت ناک شکست ہو گی جنہوں نے اج سے پہلے نہ کبھی دیکھی ہوگی اور نہ ائند ہ کوئی سیاسی لیڈر کسی کو شکست دے گا۔

حلقہ میں میاں برادرن کا ذاتی ووٹ بینک ہے جو اج پو رے پاکستان کی عوام کے سا منے ہو گا۔ شازیہ اشفاق مٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ شیخ رشید مسلم لیگ ن کے امید وار کے خلا ف الیکشن کمپین میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا لیکن ان کو یہ یاد نہیں کہ وہ خو اپنے حلقے میں مختلف جما عتوں کی مدد لے کر ایم این اے بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے جس جماعت سے اتحاد کیا ہے کہ ان کا کو منشور نہیں ہے انہوں نے عوام کی خاک خدمت کرنی ہے۔ شازیہ اشفاق مٹو نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صو بائی حکومت مکمل طور پر فلاپ ہو گئی ہے ابھی تک انہوں نے خبیر بختو خواہ میں کوئی عوام کی خدمت کے خاطر خواہ کوئی کام نہیں کیا اور خوشاب کی عوام کو عمران خان نے کیا دینا۔مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے جو خوشاب کی عوام سے وعدے کیے گئے ہیں ان کی تکمیل میاں برادرن اپنی نگرانی میں کر وائے گے۔