جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا کانفرنس میں فریقین ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے۔
شامی وزیر خارجہ نے ملک میں تشدد اور خون ریزی کا ذمہ دار مغرب اور اپوزیشن کو قرار دیا تو قومی اتحاد کے سربراہ نے بشار الاسد کے فوری استعفی اور عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب نے بھی شام میں عبوری حکومت کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صدر بشار الاسد کو ہٹانے کی بات کی تو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ جنیوا کانفرنس میں 40 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔