یتیم لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر ورثاء کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج

Protest

Protest

کمالیہ : یتیم لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر ورثاء کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج فی الفور بااثر ملزمان کو گرفتار کیا جائے ملزم گرفتار نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج کریں گے ورثاء محمد حنیف، غلام علی، محمد اکرم، محمد رمضان سمیت درجنوں افراد کا اعلان،، ڈی این اے ٹسٹ رپورٹ آنے تک ملزمان کو گرفتار نہیں کریں گے۔

ڈی ایس پی کمالیہ تفصیل کے مطابق چک نمبر 734 گ ب کی رہائشی رقیہ بی بی کو ملزمان جعفر ولد لال، ساجد ولد اقبال، دلمیر ولد شیر ہمراہ ایک کس نامعلوم کے زبردستی اٹھا کر کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ نمبر 13 مورخہ 14-1-2014 زیر دفعہ 376 ت پ درج ہوا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوئے ورثاء نے انصاف کے حصول اور ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی کمالیہ سے رجوع کیا۔

جنہوں نے ڈی این اے رپورٹ آنے تک ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا تفتیشی طارق امیر سے جب ملزمان کی گرفتاری کا کہا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کہ کہ افسران کا حکم ہے ملزمان کو گرفتار نہیں کرنا،، ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا جس پر ملزمان نے زیادتی کا شکار لڑکی اور اس کے ورثاء کو صلح پر مجبور کرنے کے لیے قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی۔

زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی رقیہ بی بی اور اس کے ورثاء نے پریس کلب پیرمحل کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان، گورنر پنجاب، آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔