سمیع الحق کی مذاکرات سے دستبرداری طالبان کے مؤقف کی تائید ہے: طالبان

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ سمیع الحق کی مذاکرات سے دستبرداری طالبان کے مؤقف کی تائید ہے۔

کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا حکومت مذاکرات کے صرف بیانات دیتی ہے، عملاً اجتناب کرتی ہے۔

سمیع الحق کو شامل کرنا ایک سیاسی حربہ تھا۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد مذاکرات کی آڑ میں ایک اور آپریشن کرنے کی تیاری کی گئی۔

واضح رہے حکومتی ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کیلئے کوئی مشن نہیں دیا گیا تھا، ان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون پرعمومی بات ہوئی تھی۔