ملکی زرمبادلہ ذخائر، ایک ہفتے میں 14 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق دس سے سترہ جنوری کے دوران مرکزی بنک کے ذخائر میں چودہ کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر تین ارب بتیس کروڑ ڈالر پر آ گئے۔

شیڈول بنکوں کے ذخائر چھتیس لاکھ ڈالرکمی کے بعد چار ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہ گئے۔

ایک ہفتے کے دوران پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالر قرضوں کی سروسنگ کی مد میں ادا کئے گئے۔