ڈیو واٹمور اور جولین فاونٹین نے پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین کام کیا: ذکا اشرف

Dav Whatmore, Julian Fountain

Dav Whatmore, Julian Fountain

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ کوچ ڈیو واٹمور نے پاکستان کرکٹ کے لیئے بہترین کام کیا۔ جب کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لیئے بھارتی بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے غیر ملکی کوچ ڈیوواٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین سے ملاقات کی اور انکی کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحائف دیئے۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ دونوں غیرملکی کوچز نے قومی ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اٹھائیس جنوری کو دبئی میں شروع ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ سربراہ سری نواسن سے ملاقات بھی ہو گی جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی میں پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔

آخری بار دو ہزار تیرہ میں پاکستان نے بھارت کا دور کیا تھا اور اب روایتی حریف کی پاکستان آنے کی باری ہے۔