عزیز الرحمان مجاہد نے ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت نادیہ چودھری کو عافیہ موومنٹ کا ضلع گجرات میں آرگنائزر مقرر کر دیا

 Nadia Chaudhry

Nadia Chaudhry

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے قریبی ساتھی اور عافیہ موومنٹ کے کوارڈینیٹر عزیز الرحمان مجاہد نے ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت نادیہ چودھری کو عافیہ موومنٹ کا ضلع گجرات میں آرگنائزر مقرر کر دیا۔

نادیہ چودھری کو ضلع گجرات میں عافیہ موومنٹ کی آرگنائرز بنانے کا فیصلہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں عافیہ موومنٹ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کی۔ نادیہ چودھری کو ضلع گجرات میں عافیہ موومنٹ کو منظم کرنے اور ممبرسازی کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع گجرات کے اہم شہروں میں عافیہ کاز کے لئے پروگرامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دریں اثناء نادیہ چودھری نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی تحریک کو ضلع گجرات بھر میں منظم کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی اور اپنے سارے وسائل اور تعلقات کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ضلع گجرات میں عافیہ موومنٹ کی ریکارڈ ممبر سازی کریں گی۔