سانحہ مستونگ۔ تحصیل بار کروڑ لعل عیسن نے 25 جنوری بروز ہفتہ ہڑتال کا اعلان کر دیا

کروڑ لعل عیسن: سانحہ مستونگ۔ تحصیل بار کروڑ لعل عیسن نے 25 جنوری بروز ہفتہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تحصیل بار کا اجلاس زیر صدارت راجہ فیاض احمد سکھیرا منعقد ہوا۔

جس میں سانحہ مستونگ میں زائرین کی بس پر حملہ میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی گئی اور کہا کہ 25 جنوری بروز ہفتہ عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔