سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی سخت سکیورٹی میں تدفین، رقعت آمیز مناظر

Mastung

Mastung

کوئٹہ (جیوڈیسک) سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کر دی گئی، مشتعل افراد نے زبردست نعرے بازی کی۔

سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، مشتعل افراد نے نعرے بازی بھی کی۔نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

علاقے کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی گئی۔ چار افراد کی تدفین ہزارہ ٹاؤن قبرستان جبکہ دیگر کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کی گئی۔ منگل کے روز دہشت گردوں نے ایران سے آنے والی زائرین کی بس پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں انتیس افراد جاں بحق ہوئے۔

واقعہ کیخلاف ورثا نے سخت سردی کے باوجود میتیں رکھ کر دو دن تک دھرنا دیئے رکھا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پرویز رشید کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے گزشتہ شب دھرنا ختم کیا۔