کھیل کے میدانوں کو ترقی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ذریعے صحت مند معاشرے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فیملی پارکوں،کھیل کے میدانوں کو ترقی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے صاف ستھرا اور صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے بلدیاتی ادارے عوامی تعاون کے ذریعے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں پودوں اور درختوں کی حفاظت کی جائے اور زیادہ سے زیادہ سبزہ اُگایا جائے تاکہ آلودگی کا خاتمہ کرکے صحت مند اور مثالی ماحول کا قیام یقینی بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول ،میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم فیملی پارکوں اور گرین بیلٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے فیملی پارکوں میں عوام کو فراہمی کی جانے والی سہولیات اور پارکوں کی تعمیر و مرت اور دیکھ بھال کے حوالے سے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیملی پارک عوام کو تفریحی سہولیات کے حصول کا ذریعہ ہے فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر ہی عوام کے لئے بہتر ماحول مہیا کیا جاسکتا ہے انہوں نے بلدیاتی اداروں کے افسران کے کہا کہ وہ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر وترقی اور دیکھ بھال کے حوالے سے اقدامات تیز کریں تاکہ اسے کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچایا جا سکے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر ترقی تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی کا م کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح عوام کو مسائل درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نا ہے اس سلسلے میں ضلع کورنگی میں ہنگامی بنیادوں پر جاری خصوصی صفائی مہم کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی اشتراک سے فراہمی و نکاسی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے عمل پیرا ہیں۔