پیرو میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی

Peru

Peru

لیما (جیوڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

پیرو کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات زمین بوس اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

دریا کا بند ٹوٹنے سے 35 گھر منہدم ہوگئے جبکہ 60 سے زائد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی سے فصلیں تباہ ہو گئیں اور مویشی پانی میں بہہ گئے۔

کئی صوبوں میں رابطہ پلوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔