بھارت نے رواں سال اپنی ہاکی ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھری لی

 India Pakistan Hockey

India Pakistan Hockey

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے رواں سال مارچ میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھری ہے۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہم منصب نے فون کر کے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم حکومت کی اجازت کے بعد پاکستان آئے گی۔ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان میں تین میچز کھیلے گی جس کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر تینوں میچز ایک ہی شہر میں ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی تین بار ہمسائے ملک نے پاکستان آنے کی حامی بھری تھی لیکن بھارتی حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مقابلے نہ ہوسکے۔