کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے پاک کالونی سے ملنے والی لاشوں پر تشدد کے نشانات پائے جاتے ہیں۔

لاشوں کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں افراد کا قتل لیاری میں جاری گینگ وار کے گروہوں میں جاری تصادم کا نتیجہ ہے۔