ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی۔ قیمتوں کے حساس انڈیکٹرز اعشاریہ ایک سات فیصد کم ہو گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں آٹھ روپے کلو کمی ہوئی۔

دالوں میں ڈیڑھ روپے اور مرغی کے گوشت میں دو روپے کلو اضافہ ہوا۔ گندم، آلو، چینی اور دالوں سمیت اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پیاز، انڈے اور ایل پی جی سمیت نو اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ پٹرول اور ڈیزل سمیت چھبیس اشیاء کے نرخوں میں استحکام رہا۔