کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں دستی بم دھماکوں کے کئی گھنٹوں بعد پولیس حرکت میں آگئی اور قوم پرست جماعتوں کے 100 سے زائد کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، کریکٹرز اور پمفلٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو اور دادو سمیت 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق قوم پرست جماعتوں کے 100 سے زائد گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، پمفلٹ اور کریکرز برآمد ہوئے ہیں۔