توقیر صادق کی تقرری پر گیلانی اور پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے اوگرا میں اربوں روپے کی کرپشن اور توقیر صادق کی بطور چیئرمین غیر قانونی تقرری پر احتساب عدالت اسلام آباد میں دو ریفرنس دائر کر دیے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ایک ریفرنس توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا غیرقانونی تقرری پر ہے۔ اس ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شوکت درانی، جاوید نذیر، سکندر حیات میکن اور توقیر صادق کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق اربوں روپے کے اوگرا کرپشن کیس میں بھی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ اس میں توقیر صادق، منصور مظفر، میر کمال فرید بجارانی،جواد جمیل، دیوان ضیاء الرحمان فاروقی، عبدالرشید لون،زوہیر صدیق، عظیم اقبال صدیقی اور سید ارسلان اقبال ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

مرزا محمود احمد، یوسف جے انصاری اور عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی اوگرا کرپشن کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔