کشمور/ کوئٹہ (جیوڈیسک) شاہ زین بگٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا ہے اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر گزشتہ 5 روز سے بگٹی قبیلے کے سینکڑوں افراد شاہ زین بگٹی کی قیادت میں دھرنا دئے بیٹھے ہیں جن سے مذاکرات کیلیے خورشید شاہ نے ملاقات کی اور مظاہرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
خورشید شاہ نے شاہ زین بگٹی سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تاہم پہلے شاہ زین بگٹی نے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے صرف اس کا مقام تبدیل کرنے پرآمادگی ظاہر کی لیکن رات گئے انھوں نے دھرنا ختم کر دیا۔