جعلی ریفنڈ کلیمز کا شبہ، ایف بی آر نے افغانستان سے رجوع کر لیا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان کو جعلی برآمدات ظاہر کر کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیم کرنے کے شبہ میں 12 کمپنیوں کا ڈیٹا تصدیق کے لیے افغان صوبہ ننگر ہار کے چیف کسٹمز کو بھجوا دیا ہے۔

’’ایف بی آر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی طرف سے موصول ہونے والے لیٹر کی بنیاد پر ان 12 کمپنیوں کے ٹیکس گوشواروں اور ریفنڈ کلیمز میں ظاہر کردہ افغانستان کو اشیا کی برآمد کا ڈیٹا بھجوایا گیا ہے۔