اختر شاہ قانونی ٹیم کا حصہ نہیں، استغاثہ کے وکلاء ہمیں بدنام کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

Barrister Saif

Barrister Saif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی قانونی ٹیم کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اختر شاہ نامی کوئی وکیل ہماری ٹیم کا حصہ نہیں، استغاثہ کے وکلاء اخترشاہ کو بنیاد بنا کر ہمیں بدنام کر رہے ہیں۔

غداری کیس میں سابق صدر کی قانونی ٹیم کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اخترشاہ نامی کوئی وکیل ہماری ٹیم کا حصہ نہیں۔ گزشتہ روز خصوصی عدالت میں اختر شاہ کے حوالے سے جو کچھ ہوا پرویز مشرف ٹیم کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

شریف الدین پیرزادہ خصوصی عدالت کو اس حوالے سے وضاحت بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختر شاہ کو بنیاد بنا کر استغاثہ کے وکلاء ہماری ٹیم کو بدنام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو اسکی ذمہ دار پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نہیں ہو گی۔