جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا خوش آئند ہے، کپتان قومی ویمن ٹیم ثناء میر

Sana Mir

Sana Mir

کراچی (جیوڈیسک) قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔

سہہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد دوحہ سے وطن واپس پہنچنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء میر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا 3 ملکی ٹورنامنٹ جیتنے پر بے حد خوشی ہے۔

تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔