کراچی: یمبولینس پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ ضیاء عباس
Posted on January 25, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: یمبولینس پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے معمولی تنخواہ پر کام کرنے والے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر زخمیوں اور بیماروں کوا سپتال پہنچانے والے غریب ڈرائیوروں پر اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں حکومت جے ڈی سی ایمبولینس کے شہید ڈرائیور محمد علی کے ورثاء کو معاوضہ ادا کرے ایدھی ترجمان متحدہ رابطہ کمیٹی پیپلز پارٹی جماعت اسلامی ضیاء عباس محفوظ یار خان اور دیگر شخصیات گزشتہ روز گلشن اقبال میں جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن JDC کی ایمبولینس پر فائرنگ اور ڈرائیور کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے مولانا ایدھی کے ترجمان کاظمی نے کہا ہے کہ ایمبولینسوں کا کام بیماروں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہوتا ہے یہ اقدام قابل مذمت ہے جماعت اسلامی کے ترجمان سرفراز احمد نے ڈرائیور محمد علی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ ان کی غریب فیملی کی بحالی کیلئے امداد کی جائے۔
ضیاء عباس نے واقع کی سخت مذمت کی اورورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی اور معاون خصوصی وقار مہدی نے واقعہ کو ایک گھنائونا اقدام قرار دیا اورواقعہ کی تحقیقات میں اپنے تعاون کا یقین دلایا محفوظ یار خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے عام آدمی کو قانون نافذ کرنے و الے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایمبولینس ڈرائیور محمد علی شہید کے ورثاء کو معقول معاوضہ دیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com