آپریشن کی نوبت کیوں آئی، وزیراعظم کو بتانا چاہیے، معید پیرزادہ

 Moeed Pirzada

Moeed Pirzada

لاہور (جیوڈیسک) تجزیہ کار معید پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو کھل کر سامنے آنا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ اے پی سی کے بعد ہم نے مذاکرات کی کوشش کی تھی لیکن دوسری طرف سے مذکرات کے لیے سنجیدگی نظر نہیں آئی اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ ہماری فوج، میڈیا، پولیو ورکرز اور عام شہریوں پر حملے ہوتے رہے، انکو بتانا چاہیے کہ وہ کیا حالات تھے کہ ہمیں دوسرا آپشن استعمال کرنا پڑا۔

اگر سب کچھ فوج پر ڈال دیا جائے تو یہ بھی مناسب نہیں ہو گا کیونکہ ہو سکتا ہے فوج کسی اسٹیج پر سمجھے کہ ان کو سیاسی کور ملنا چاہیے ورنہ یہ معاملہ بھی لال مسجد والا ہو سکتا ہے، میڈیا کے بارے میں طالبان کا فتویٰ 2012 کو جاری ہوا تھا لیکن چھپا اب ہے، حکومت کو چاہیے کہ اس فتوے کی تحقیقات کرے اور اس کے حقائق بتائے جائیں۔