اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن 82 مشتبہ افراد گرفتار، لوٹا ہوا سامان برآمد

 Police Operation

Police Operation

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 82 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا۔

اسلام آباد پولیس نے آئی ٹین میں قائم افغان بستی، سعادت کالونی اور برما ٹاؤن میں سرچ آپریشن کر کے 82 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران 6 تھانوں کی پولیس اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے جوانوں نے حصہ لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10 گاڑیاں، 100 بوتل شراب اور لوٹا گیا سامان برآمد بھی کیا، آپریشن کے دوران پولیس نے ان لوگوں کو بھی حراست میں لے لیا جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا۔