روزنامہ ”نئی بات” کی دوسری سالگرہ

Nai Baat

Nai Baat

شہیر ہائوس تلہ گنگ میں بھی نئی بات کا کیک کاٹا گیا ۔۔۔
ملک فلک شیر اعوان ”تلہ گنگ ضلع بنا ئو” کی اواز بن گئے ۔

اسلام آباد روزنامہ ”نئی بات” کی دوسری سالگرہ کی پروقار تقریب کا پاک چائنا فرینڈشپ اڈیٹوریم میں پر تکلف اہتمام کیا گیا، جس میں نئی بات کے چیف ایڈیٹر چوہدری عبدالرحمن سمیت پاکستان کی اعلی شخصیات نے شرکت فرما کر اس محفل کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔ نہایت منظم اور منفرد انداز سے ہونے والی سالگر ہ کی تقریب میں روزنامہ ”نئی بات” کی طرف سے پاکستان میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جنہو ں نے گزشتہ سال روزنامہ نئی بات کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی اور اس کی ترقی میں رول ادا کر نے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کیں۔ روزنامہ ”نئی با ت” اسلا م اباد ایڈیشن کو دوسال مکمل ہو گئے ہیں۔ روزنامہ نئی بات نے تحصیل تلہ گنگ میں نہایت ہی قلیل عرصہ میں ترقی کی منازل طے کرتے ہو ئے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات کی لسٹ میں اپنا نام شامل کر لیا۔ نئی بات بچوں، بوڑھو ں، نوجوانوں، عورتوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑ ے ذوق شوق سے پڑھتے ہیں۔ روزنامہ ‘نئی با ت” نے تلہ گنگ سمیت پورے پاکستان کے بنیادی مسائل کو اجاگر کیا اور عوام کی اواز اعلی ایوانوں تک پہنچائی جس پر عوام کے مسائل کو حل ہو نے میں مدد ملی ہے۔

روزنامہ ”نئی با ت ” نے سنسنی خیز اور زرد صحافت سے نکل کر قلم کی حرمت کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرہ میں اپنا مثبت مقام بنایا اور اپنے مخلص نمائندگان کے لیے ”نمائندہ کی ڈائری” جیسی تحریر کا اغاز کر کے نا صرف نمائندگان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ انکے متعلقہ علاقوں کے مسائل بھی اجاگر کیے نئی بات کے کالم نگاروں کے کالم نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں جو حقیقت کے بہت قریب ہوتے ہیں۔

روزنامہ ”نئی بات” کی دوسر ی سالگرہ کے موقع پر تلہ گنگ کی سیاسی وسماجی شخصیت”تلہ گنگ ضلع بنائو” کے بانی اور ن لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان نے تلہ گنگ شہیر ہائوس میں سابق صوبائی امیدوار پیپلز پارٹی ڈاکٹر علی حسنین نقوی کے ہمراہ کیک کاٹا۔ ملک فلک شیر اعوان نے ”نئی بات ” کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ”نئی بات ” کی مثبت صحافت اور قابل دید پیپر کو الٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Election

Election

قومی الیکشن کے دنوں میں نئی بات نے تحصیل تلہ گنگ کے بارے میں غیرجانبدارانہ رپورٹنگ اور تحریریں شائع کی تھی جسے مقامی حلقوں میں بہت سراہا گیا تھا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روزنامہ ”نئی با ت ” تلہ گنگ ضلع بنا ئو” تحریک میں میرا اور تلہ گنگ کی عوام کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا میری دعا ہے کہ روزنامہ ”نئی با ت” دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔آمین ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ میں روزنامہ نئی بات کا مطالعہ روزانہ کرتا ہوں اور مجھے نئی بات میں چٹ پٹی خبریں ملتی ہیں جو حقیقت کے قریب ہوتی ہیں۔ روزنامہ نئی بات نے انتہائی قلیل عرصہ میں اپنا مثبت امیج حاصل کیا ہے۔ جو بہت ہی کم اخبارات کے حصہ میں ایا ہے، تلہ گنگ نیوز کی طرح روزنامہ نئی بات بھی عوامی مسائل اجاگر کرنے میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹی بلکہ ہر مشکل میں عوام نے اسے اپنی دہلیز پرپایہ۔ انہوں نے راقم کو نئی بات کی طرف سے بیسٹ کارکردگی ایواراڈ حاصل کرنے پر دلی مبارک باد دی اور نئی بات کی ترقی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

تلہ گنگ کی عوام نے قومی الیکشن کے بعد میاں نواز شریف کے پانچ مئی کے جلسہ میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کے کیے گئے وعدے کی پاسداری کے لیے منتخب نمائندوں کی طرف نظریں جمالی تھیں۔ اسی وعدے کو ن لیگ کی الیکشن کمپین کا محور قرار دیا جا رہا تھا اور اسی بنیاد پر تلہ گنگ کی عوام نے ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیکر دوسری طرف اربوں روپوں کے ترقیاتی کام کرانے والے امیدوار چوہدری پرویز الہی پینل کو شکست دی تھی۔ ن لیگ نے حکومت سنبھا لنے کے بعد تلہ گنگ ضلع کے بارے میں چپ سادھ لی تھی تلہ گنگ کی عوام کی ا واز کو میاں بر ادرن کے کانوں تک پہنچانے ن لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان رائے ونڈ پہنچ گئے انہوں نے غیور عوام کے مسائل اور ضلع بنائو تحریک کو عملی جامہ پہنانے کا پہلا قدم ا ٹھا لیا۔ گزشتہ روز روزنامہ نئی بات کی سالگرہ تقریب میں راقم کی ملک فلک شیر اعوان سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر ن لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان نے بتایا کہ تلہ گنگ کی عوام نے دل کھول کر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے قیمتی ووٹ دیئے جس کی بنیاد پر تینوں امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

میرے بار بار ذہن میں اتا تھا کہ تلہ گنگ کی عوام کی خدمت کے لیے مجھے بھی اپنارول ادا کرنا چاہیے۔ میں چند روز قبل راے ونڈ محفل میلاد میں مشہور نعت خان عبدالرزاق جامی کے ہمراہ پہنچا جہاں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف، حمزہ شہباز شریف، کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ میاں نواز شریف سے مختصر ملاقات میں ان کو تلہ گنگ اور لا وہ کے حوالے سے ا گاہ کیا بعد میں حمزہ شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر سے تفصیلی بات چیت کرنے کا موقعہ ملا جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ ہم نے لا وہ کی عوام سے ضمنی الیکشن میں وعدہ کیا تھا اور وہ پورا کر دیا اب میاں نواز شریف نے پانچ مئی کو تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا اس کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی حمز ہ شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر سے تفصیلی ملاقات ہو گی جس میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے سمیت دیگر درپیش عوامی مسائل پر بریفنگ دوں گا اور تلہ گنگ کو ضلع اور لا وہ تحصیل کمپلیکس بنا نے میں اپنا رول ادا کروں گا۔ اللہ اپ کا حامی و ناصر ہو

Malik Arshad Kotgullah

Malik Arshad Kotgullah

تحر یر: ملک ارشد کوٹگلہ