محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنا دیا گیا

مصطفی آباد/للیانی: ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنا دیا گیا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف نسے مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم اپی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی175محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بننے پر سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری ، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور طارق سعید، محمد حسین سیٹھی، صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی و دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔