علاقوں میں قائم اکثر پیٹرول پمپوں پر غیر میعاری تیل کم پیمانہ پر فروخت کیا جا رہا ہے

کروڑ لعل عیسن : لیہ، کروڑ لعل عیسن، فتح پور، چوک اعظم اور کوٹ سلطان کے علاقوں میں قائم اکثر پیٹرول پمپوں پر غیر میعاری تیل کم پیمانہ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

محکمہ لیبر اور ضلعی انتظامیہ خاموش ۔ عوامی ، سماجی شہری حلقوں نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں قائم اکثر پیٹرول پمپس پر غیر میعاری پیٹرول کم پیمانے پر دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

غیر میعاری پیٹرول کے باعث لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کے انجن کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جبکہ پیمانہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے صارف کو پوری رقم لے کر کم مقدار میں پیٹرول دیا جا رہا ہے۔ عوامی سماجی شہری حلقوں کے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لیبر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔