مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔ حاجی محمد یٰسین

کروڑ لعل عیسن : مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔ وقت ملنے پر ملک میں خوشحالی آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار حاجی محمد یٰسین جٹ، حاجی رحمت اللہ جٹ اور حاجی غلام رسول جٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات حکومت کو ورثہ میں ملے ہیں۔ تاہم میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم پاکستان میں خوشحالی، ترقی اور امن و امان کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ لوگ مایوس نہ ہوں۔ انشاء اللہ جلد ہی خوشخبری ملے گی۔