لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھگوڑے اور بزدل شخص ہیں وہ فوج کی گود میں جانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ایک بھگوڑے اور بزدل شخص ہیں اور وہ ڈرامے بازی کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جانا چاہئے جیسا ایک عام آدمی کے ساتھ کیا جاتا ہے، وہ فوج کی گود میں بیٹھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی میعار کی ایجینوگرافی کی سہولت موجود ہے اور انہیں پاکستان سے ہی علاج کرانا چاہئے۔