کراچی: لانڈھی اور قیوم آباد میں آپریشن، 74 مشتبہ افراد زیرحراست

Police Operation

Police Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گذشتہ روز 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس کی جانب سے لانڈھی اور قیوم آباد میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے بعض کا تعلق کالعدم تنظیم سے بھی ہے۔

لانڈھی کے علاقے میں گذشتہ روز 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس کی جانب سے لانڈھی نمبر 4، نمبر 6 اور لانڈھی 89 میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے آپریشن کیا، جس کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں سے 2 افراد کے پاس سے اسلحہ بھی ملا۔

دوسرا پولیس آپریشن قیوم آباد کے ڈی ایریا میں میں کیا گیاجس کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ بعض مبینہ ملزمان سمیت 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست افراد سے 3 کے پاس سے ہتھیار ملے ہیں۔ پکڑے گئے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔