بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف جاری ہیں، دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے مظاہروں میں اب تک 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ حکومت مخالف مظاہرین نے اپوزیشن رہنما سوتھپ تھا کی قیادت میں دارالحکومت میں احتجاجی مارچ کیا۔
بنکاک کی سڑکوں پر حکومت مخالف مظاہرین کا قبضہ ہے، ہزاروں مظاہرین نے تھائی پرچم کا طویل ترین بینر اٹھائے مظاہرہ کیا، جس میں حکومت مخالف لیڈر نے عوام کے ساتھ شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔
تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ 2 فروری کو ہونے والے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، جب کہ تھائی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔