کراچی: قائد آباد میں 500 رینجرز اہلکاروں کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران خواتین رینجرز اہلکاروں سمیت 500 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق قائد آباد میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے جس کے دوران خواتین رینجرز اہلکاروں سمیت 500 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر قائد آباد کے علاقے میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے مشتبہ افراد کے گھروں میں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔