پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے ہشت نگری جھنڈا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری جھنڈا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل غلام احمد معمول کے مطابق ڈیوٹی پہ تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔