کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں فضائیہ کی بس پر خود کش حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔افغان وزارتِ دفاع کے مطابق خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو فضائیہ کی ایک بس کے قریب اڑا لیا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے دو اہلکار اور دو شہری ہلاک ہو گئے۔
حملہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں ہوا۔ طالبان ترجمان نے ایک ہفتے کے اندر تیسریبڑے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ 18 جنوری کو ایک ریستوران پر خودکش حملے اور فائرنگ سے 13 غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔