کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز لاندھی میں پولیس پر حملہ کر نے والے ملزمان بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
شہر میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پابندی ایک ماہ سے پہلے بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی کو پابندی سے استثنیٰ ہوگی۔