اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں سبزی منڈی کے علاقے میں آج صبح پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا جس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت 322 افراد حراست میں لے لیے گئے۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن علاقے مشتبہ اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران کچی افغان بستیوں کا گھیراوٴ کیا گیا۔ کارروائی کی نگرانی ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کر رہے ہیں۔ آپریشن میں 400 پولیس اہلکار اور کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں 12 تھانوں کیا یس ایچ اوز اور 4 سب ڈویژنل پولیس افسر بھی شامل ہیں۔